: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
چوری کے الزام میں 3 دلت نوجوانوں کو ننگا کر کے پیٹا گیا، چھ گرفتار
راجستھان،6اپریل(ایجنسی) راجستھان کے چتوڑ گڑھ کے ایک گاؤں میں تین دلت لڑکوں کو ننگا کر کے اس قدر پیٹا گیا کہ دیکھنے والوں کی روح کانپ اٹھے. کچھ نوجوان انہیں سرعام پیٹتے رہے اور تینوں نوجوان چیختے رہے لیکن کوئی انہیں بچانے نہیں آیا. پٹنے والے دلت لڑکوں پر الزام تھا کہ انہوں
نے ایک موٹر سائیکل چرا لیا ہے. اس بربریت کی تصاویر سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی تو پولیس نے مقدمہ درج کرکے چھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے. وہیں کانگریس کے ریاستی صدر سچن سچن پائلٹ نے راجستھان حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ دلتوں پر مظالم کے اس طرح کے معاملے آئے دن سامنے آ رہے ہیں اور حکومت انہیں روکنے کے کافی کوشش نہیں کر رہی ہے.